تازہ ترین

سی پی اوکا تھانہ بی زیڈ کا دورہ ،ریکوری اصل مالکان کے حوالے کی

سی-پی-اوکا-تھانہ-بی-زیڈ-کا-دورہ-،ریکوری-اصل-مالکان-کے-حوالے-کی

ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے تھانہ بہاالدین زکریا کا دورہ کیا۔ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ اور ڈی ایس پی سرکل گلگشت طاہر مجید ان کے ہمراہ تھے۔شہریوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔سی پی او ملتان نے لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری اصل مالکان کے حوالے کی۔55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برامدگی جس میں 2 کاریں، 12 موٹر سائیکل، 22 تولے سونا، 30 موبائل نقدی اور دیگر سامان شامل ہے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے برآمد شدہ مال خود مالکان کے حوالے کیا۔ سی پی او ملتان نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس طرح ریکوری حوالے کرنے سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو گا۔ پولیس دن رات محنت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ سی پی او ملتان نے کہا ملتان کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرم سے متعلق کوئی بھی انفارمیشن ہو تو پولیس کو اطلاع دیں۔ آپ کو پولیس سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ ہمارے دفاتر آپ کے لیے کھلے ہیں آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے ۔ سی پی او ملتان نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور ان حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں