اسلام آباد: سی پی او ڈی آئی جی فیصل رانا نے معاشرے میں قانون شکنیوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے گینگز کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا،گرفتاری کے لئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کو بدنام زمانہ گینگز کی گرفتاری کے اہداف دے دئیے۔یہ گینگ ڈکیتی،بچوں سے بدفعلی اور مختلف عنوانات کے تحت عوام سے بھتہ وصول کرنے کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ان گینگز کے حوالے سے سی پی او کو بریفنگ دی۔دریں اثناء راولپنڈی کے داخلی راستوں کے دورہ میں انہوں نے کہا کہ قانون کی موجودگی میں کوئی بھی بالادست اور طاقتور نہیں۔