تازہ ترین

سی پی او کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل پر احکامات جاری

سی-پی-او-کی-کھلی-کچہری-،شہریوں-کے-مسائل-پر-احکامات-جاری

محمد زبیر دریشک نے 20لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری اصل مالکان کے حوالے کی کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ ،عوام کی حفاظت اولین ترجیح ،زبیر دریشک ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی طرف سے تھانہ ممتاز آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سی پی او ملتان نے لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری اصل مالکان کے حوالے کی جن میں 14 موٹر سائیکل، 3 رکشہ، نقدی اور دیگر سامان شامل تھا جن کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد تھی ۔سرکل ممتاز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 گینگز ٹریس کر کے 8 ملزمان گرفتار کئے جن سے برآمدگی کی گئی۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔سی پی او ملتان نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ، محمد زبیر دریشک نے جامعہ مسجد عمر بن الخطاب میں نماز جمعہ ادا کی اور شہریوں سے خطاب کیا۔ سی پی او ملتان نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کئے جا سکیں ،نماز کے بعد سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور احکامات جاری کئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں