تازہ ترین

شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

شاہین-آفریدی-پر-10-لاکھ-روپے-جرمانہ-عائد

لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور قلندرز نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فرنچائز نے 28 مارچ کو پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم ہوٹل میں غیرمعمولی واقعہ پیش آیا تھا جس کی فرنچائز نے اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کیں۔

واضح رہے کہ ہوٹل میں پروٹوکول خلاف ورزی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مراسلہ لکھا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں