تازہ ترین

شاید ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوگی جیسی ہم باتیں کرتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

شاید-ہی-کوئی-قوم-اتنی-جاہل-ہوگی-جیسی-ہم-باتیں-کرتے-ہیں،-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہوریئے اللہ تعالیٰ کی الگ مخلوق لگتے ہیں وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔ اور ہر چیز کو بطور تماشا دیکھتے ہیں جو بہت افسوسناک بات ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نےمزید کہا کہ شاید ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوگی جیسی ہم باتیں کرتے ہیں، لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ باہر کے ملکوں سے پیسے لے رہے ہیں، زبردستی لوگوں کو کرونا کررہے ہیں، مجھے یہاں تک لوگوں نے کہا کہ ہم ہسپتال اسلئے نہیں جاتے کہ وہاں ٹیکہ لگتا ہے جس سے کرونا ہوجاتا ہے۔اب ہمیں بتائیں کہ ہم کہاں جائیں۔ شاہزیب خانزادہ کو جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ اگر ہم نے سختی کی تو آپ نے ہی ہم سے ناراض ہونا ہے، روزانہ تنقید بھی آپکی طرف سے ہی ہوگی کہ ہم ظلم کررہے ہیں۔ اگر ہم زبردستی روکیں تو تب برے، نہ روکیں تو تب برے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد لاہور میں ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے پیسوں کی ضرورت نہیں تھی، ضروری نہیں ماسک پہنیں کپڑے سے بھی منہ ڈھانپا جاسکتا ہے،عید کے دنوں میں لوگوں نے سماجی فاصلے بالکل بھلادیئے، اب کچھ علاقے بند کررہے ہیں تو شاید لوگ ایس او پیز پر عمل شروع کردیں۔ نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی آبادی صرف پچاس لاکھ ہے اس کا موازنہ پاکستان سے نہیں کیا جاسکتا، لاہور چھوٹے سے ملک جتنا ہے آبادی سوا کروڑ کے قریب ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں