پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شہر کی بیوٹیفکیشن بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے پارکوں ،گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش پر کام جاری ہے ،چیئر مین پی ایچ اے ملتان: کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق سے چیئر مین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے ملاقات کی اور پی ایچ اے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر شان الحق نے کہا کہ شجرکاری مہم حکومتی پالیسی کا حصہ ہے ، شجرکاری کیساتھ پودوں کو سنبھالنے کا میکنزم بنانا ضروری ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شہر کی بیوٹیفکیشن بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔ شہر کی خوبصورتی بارے سب کو مل کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی۔ چیئر مین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے بتایا کہ پارکوں ،گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش پر کام جاری ہے ۔ ملتان کے پارکوں کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شاہراہوں پر پلانٹرز بھی رکھے جارہے ہیں۔خصوصی افراد کیلئے بھی پارک میں کارنر بھی بنائے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ پی ایچ اے کو ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد دیا جا چکا ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے 3 چوکوں کی تزئین وآرائش مکمل ہو چکی ہے ۔