تازہ ترین

شدید بارش کے باعث بنوں میں افسوسناک واقعہ، بچوں سمیت 3 جانیں ضائع

شدید-بارش-کے-باعث-بنوں-میں-افسوسناک-واقعہ،-بچوں-سمیت-3-جانیں-ضائع

بنوں میں 2 مختلف واقعات میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے اور 1 خاتون کی جان چلی گئی۔

بنوں کے علاقے اخوندان ممہ خیل میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے 1 بچہ زخمی بھی ہوا ہے، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری جانب شامدی کلہ میں بھی کمرے کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق ہو گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں