بچوں کی نارمل جیکٹ 300 روپے اور لیدر کی 9سوروپے میں فروخت لنڈے کے کپڑوں اورجوتوں پر بھی ٹیکس لگ چکا ہے :سٹال ہولڈرز،دکاندار لاہور: لنڈے بازار میں بھی کوالٹی کے حساب سے جیکٹ ،سویٹر اور جوتوں کے ریٹ مقرر،جتنی اچھی کوالٹی ، اتنے اچھے دام ،بڑھتی سردی میں لنڈے بازار سے کم قیمت میں معیاری چیزوں کی خریداری بھی عوام کے لئے مشکل ہو گئی ، بازار میں بچوں کی نارمل جیکٹ 250 سے 300 کے درمیان جبکہ لیدر جیکٹ 9سوروپے میں فروخت کی جاتی رہی ،بڑے سائز کی نارمل جیکٹ 6سو جبکہ لیدر کی 1800 قیمت مقرر کی گئی ، ہلکی کوالٹی کے کوٹ کی قیمت800 جبکہ اچھے کوٹ کے 18 سو سے 3 ہزار مانگے جاتے ہیں ۔ ہلکی کوالٹی کا ٹراؤزر 100 روپے میں بھی دستیاب ہے جبکہ اپر 4 سو سے 6 سو روپے میں دستیاب ہے ،پینٹ اور شرٹ کی قیمت فی کس 5 سو روپے مانگ رہے ہیں ۔خریداروں کا کہنا تھا کہ عام آدمی تو لنڈا بھی نہیں پہن سکتا،سٹال ہولڈرز اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ لنڈے کے کپڑوں اورجوتوں پر بھی ٹیکس لگ گیا ہے کیسے ریٹ کم کریں ۔ ،پینٹ اور شرٹ کی قیمت فی کس 5 سو روپے مانگ رہے ہیں ۔خریداروں کا کہنا تھا کہ عام آدمی تو لنڈا بھی نہیں پہن سکتا،سٹال ہولڈرز اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ لنڈے کے کپڑوں اورجوتوں پر بھی ٹیکس لگ گیا ہے کیسے ریٹ کم کریں ۔