تازہ ترین

شرجیل میمن کے 3 کرونا ٹیسٹ کے مختلف نتائج، کہیں مثبت، کہیں منفی

شرجیل-میمن-کے-3-کرونا-ٹیسٹ-کے-مختلف-نتائج،-کہیں-مثبت،-کہیں-منفی

کراچی: سندھ میں سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس پر ایک بار پھر سوال کھڑے ہوگئے، شرجیل میمن کے مختلف لیبارٹڑیوں سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کے مختلف نتائج۔۔ سرکاری ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری سےکرایا گیا ٹیسٹ منفی نکل آیا تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نےکرونا کے تین ٹیسٹ کرائے ، پہلا ٹیسٹ 28 مئی کو کرایا جو کہ منفی نکلا۔ اسکے بعد سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں دوسرا کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکل آیا۔ جس کے بعد شرجیل میمن نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا۔ شرجیل میمن دو روز قبل تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک رہے ۔ خود کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرجیل میمن نے بھی تصدیق کی لیکن ایک روز قبل شرجیل میمن نے کراچی کے آغا خان ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں کل شام موصول ہوئی جو کہ منفی تھی۔ شرجیل میمن کے صاحبزادے سمیت گھر کے دیگر 9 افراد کے ٹیسٹ نتائج بھی منفی آئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران شرجیل میمن کے کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ کے مختلف نتائج نے سرکاری سطح پر ہونے والے ٹیسٹ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت اس سے قبل بھی ٹیسٹنگ کٹس پر سوالیہ نشان اٹھاچکی ہے۔ کچھ ہفتے قبل پیرپگاڑا کےعلاقہ پیرجوگوٹھ میں 300 سے زائد افراد کے کرونا کے ٹیسٹ کئے جن میں سے 250 کے قریب ٹیسٹ مثبت آئے لیکن نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے گئے تو نتائج مختلف نکلے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں