تازہ ترین

شفاف الیکشن کیلئے “الیکٹرانک ووٹنگ” ناگزیر ہوچکی، وزیراعظم

شفاف-الیکشن-کیلئے-“الیکٹرانک-ووٹنگ”-ناگزیر-ہوچکی،-وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم کو اہم ہدایات دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ناگزیر بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے فرخ حبیب کو ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کریں اور عدالت کو اس نقطہ نظر سے آگاہ کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ہر کابینہ اجلاس میں آگاہی دی جائے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہوتی ہے، ہمارے ملک میں 40 فیصد سگریٹ بلیک میں بیچے جاتے ہیں، ایف بی آر پندرہ سال سے اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے، ہربار ان عناصر کو سبوتاژ کیاجاتاتھا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اراکین کو بتایا کہ ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم لیکر آیا ہے، سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے کہا تھا یکم جون سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوگا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اس سسٹم پر اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں