تازہ ترین

شمالی وزيرستان:مدرسے کی چھت گرنے سے7بچے جاں بحق

شمالی-وزيرستان:مدرسے-کی-چھت-گرنے-سے7بچے-جاں-بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق، جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔ چھت گرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصيل شوہ کے علاقے زبر جان کوٹ میں پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق مدرسہ کی چھت خستہ حال تھی۔ علاقہ مکينوں کا کہنا ہے مدرسے ميں بچے پڑھ رہے تھے کہ اچانک چھت نيچے آگری۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے زخميوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قريبی اسپتال منتقل کيا۔ پوليس کے مطابق حادثے ميں جاں بحق بچوں کی عمريں 10سے 12سال کے درميان ہيں، جب کہ اسپتال ميں زيرعلاج زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری ميں چارسدہ کے علاقے میں بھی مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، جب کہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں