تازہ ترین

شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں،اداکارہ صنم چوہدری

شوبز-انڈسٹری-اور-ملک-چھوڑنے-کا-ابھی-کوئی-ارادہ-نہیں،اداکارہ-صنم-چوہدری

اسلام آباد پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے خبر وں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ان کا ابھی شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق صنم چوہدری کی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر امریکا منتقل ہو رہی ہیں جس پر ان کا بیان سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ابھی شوبز انڈسٹری اور ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں