تازہ ترین

شورکوٹ میں سیوریج کا پانی جمع ،شہریوں کو شدید مشکلات

شورکوٹ-میں-سیوریج-کا-پانی-جمع-،شہریوں-کو-شدید-مشکلات

نماز کے اوقات میں بھی شہریوں کو مجبورا گندے پانی سے گزرکرجاناپڑتا ہے شورکوٹ: شورکوٹ شہر کے علاقے نواں شہر ،پرانی سبزی منڈی ،محلہ حسین آباد ،محلہ قریشانوالہ،بستی آرائیاں والی سمیت دیگر گلی کوچوں میں سیوریج کا پانی جمع ہو نے کی وجہ شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا گٹروں میں بلاکیج ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے شورکوٹ کے شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ نماز کے اوقات میں بھی شہر یوں کو مجبور اً گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے کپڑے ناپاک ہونا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے شورکوٹ شہر کے عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری طور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں