تازہ ترین

شورکوٹ:شوگر ملز انتظامیہ نے کسانوں سے گنا خریدنا بند کر دیا

شورکوٹ:شوگر-ملز-انتظامیہ-نے-کسانوں-سے-گنا-خریدنا-بند-کر-دیا

سپلائی کم ہونے سے اس سے کم پر مل کو آپریشنل رکھنا ممکن نہیں،جی ایم کین شورکوٹ: کینٹ روڈ پر مقامی شوگر ملز انتظامیہ نے مل بند کر کے کسانوں سے گنا خریدنا بند کر دیا ۔اس حوالے سے جی ایم کین عبد الرؤف کا کہنا ہے کہ مل کی کپسٹی 400یونٹ ہے گنے کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اس سے کم پر مل کو آپریشنل رکھنا ممکن نہیں مل کپسٹی سے کم گنا کم آ رہا ہے جس کی وجہ سے مل بند کی گئی ہے ہم190روپے فی من کے حساب سے خرید سکتے ہیں ا س سے زیادہ ریٹ پر گنا خرید نہیں کیا جا سکتاہے اس میں ہمارا نقصان ہے کسان بورڈ نے مل بند ہونے پر احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈی سی جھنگ اور اے سی شورکوٹ سے مطالبہ کیا کہ مل کو چالو کروایا جائے اور کسانوں کا معاشی قتل نہ کیا جائے اس حوالے سے ڈی سی جھنگ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فیضان احمد ریاض نے مل کے باہر شکایت سیل کیمپ لگا دیا اور عملے کی ڈیوٹی لگا دی جو کسانوں کی شکایت سنیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں