محکمہ اوقاف کے رقبے پر قابضین کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری،ایازلاشاری شورکوٹ: شورکوٹ محکمہ اوقاف کی کارروائی دربار شاہ صادق نہنگ سے متعلقہ کروڑوں روپے مالیت کا30ایکڑ 6کنال رقبہ واگزار کروالیا گیامحکمانہ کارروائی کے دوران رکاوٹ بننے والے 6افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا شورکوٹ محکمہ اوقاف کے عملے نے زونل ایڈمنسٹریٹر ایاز محمود لاشاری کی قیادت میں تھانہ شورکوٹ پولیس کے ہمراہ موضع گھمن ماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے دربار شاہ صادق نہنگ سے متعلقہ کروڑوں روپے مالیت کا30ایکڑ 6کنال رقبہ واگزار کروا لیا جبکہ اس دوران محکمانہ کارروائی میں رکاوٹ بننے والے 6افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا اس موقع پر زونل آفیسر محکمہ اوقاف ایازمحمود لاشار ی کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کے رقبے پرناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے علاقے میں محکمہ اوقاف کا رقبہ پاکستانی گورنمنٹ کی ملکیت ہے ، اس پر ناجائز قبضہ کر نیوالے افراد کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔