تازہ ترین

شوکت خانم ہسپتال میں ڈونرز کو میڈل آف ہوپدینے کی تقریب

شوکت-خانم-ہسپتال-میں-ڈونرز-کو-میڈل-آف-ہوپدینے-کی-تقریب

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں ڈونرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا لاہور: جس میں ہسپتال کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد اور کارپوریٹ کمپنیوں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ یہ تقریب ہسپتال کے 25 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی جس میں ان تمام لوگوں کو مدعو کیا گیا جو اس ادارے کے ساتھ تعاون کرتے آ رہے ہیں ۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے معزز مہمانوں کو'میڈل آف ہوپ' بھی دیا گیا ۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے مہمانوں کو ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ فلمسٹار ریما نے تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے ، معروف گلوگار ساحر علی بگانے نے میوزیکل پرفارمنس سے تقریب میں سماں باندھ دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں