فیصل آباد: الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن کے 8اضلاع میں صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کوشاں ہے صارفین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پر کہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان انھوں نے کہا کہ فیسکو کی اولین ترجیح صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہے اس سلسلے میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118،ٹال فری نمبر 0800-66554صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں ۔ کورونا وائرس کی صورت حال کے باوجود فیسکو کے جفاکش کارکن آندھی ،طوفان اور بارش کے باوجود فیلڈ /گرڈز پر بجلی کی فراہمی کیلئے ،ریکوری،نئے کنکشنز کے اجرا کیلئے ہسپتالوں ،قرنطینہ سنٹرز ،کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی کی فراہمی کیلئے فرنٹ لائن فورس کے طور پر کھڑے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد آن لائن کچہری منعقد کرنے کیلئے ایس او پی بنا رہے ہیں ۔فیصل آباد،چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی،خوشاب اوربھکرکے تقریباً67 صارفین نے فیسکو چیف کو مختلف نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا جسے سن کر انہوں نے موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔