تازہ ترین

شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کرنیوالا لاہورہائیکورٹ کا بنچ تحلیل

شہبازشریف-کی-درخواست-ضمانت-پرسماعت-کرنیوالا-لاہورہائیکورٹ-کا-بنچ-تحلیل

لاہور : صدر مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا لاہورہائیکورٹ کا بنچ تحلیل ہوگیا ، نیا بینچ 16جولائی کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس عابد مسعود نقوی کی سربراہی میں ایک نیا بینچ تشکیل دیا ہے ، پرانے بنچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نئے بنچ میں بطور رکن شامل ہیں،نیا بنچ شہبازشریف کی درخواست پر سماعت 16 جولائی کوکرے گا۔ یکم جون کو شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعہ اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس اوراثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 1972 ءمیں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا، ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، سماج کی بھلائی کے لیے 1988ء میں سیاست میں قدم رکھا۔ یہ بھی پڑھیں: جج ارشد ملک عہدے سے فارغ، شہبازشریف میدان میں آ گئے بڑا مطالبہ کر دیا درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کے ساتھ بھر پور تعاون کیا تھا، 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا، نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو۔ شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آرہا ہوں، نیب نے بدنیتی کی بنیادپراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیادہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کاخدشہ ہے،لہٰذاعبوری ضمانت منظورکی جائے۔ درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں