تازہ ترین

شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

شہباز-شریف-فیملی-کے-اثاثے-منجمد-کرنے-کا-حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ، شہباز شریف فیملی14دن میں اعتراضات فائل کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف اور انکے فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہباز شریف فیملی14دن میں اعتراضات فائل کرسکتی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز ،سلیمان شہباز کے تمام اثاثے جبکہ شہباز شریف کی 2بیویوں نصرت شہباز اورتہمینہ درانی کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، اثاثوں میں شہباز شریف فیملی کے گھر ، اراضی اورکمپنیوں میں شیئرزشامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمند کیے جائیں کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں۔ جبکہ اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ نیب نے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا تھا ،جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں