تازہ ترین

شہباز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

شہباز-شریف-کی-درخواست-پر-الیکشن-کمیشن-کا-بڑا-فیصلہ

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کا ووٹ تبدیل کرنے سے متعلق شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں شہباز شریف نےسینیٹ الیکشن کا ووٹ لاہور میں پول کرنےکی درخواست کی تھی، جسے آج الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے علاوہ قومی اسمبلی کے ارکان کہیں اور ووٹ نہیں ڈال سکتے، قومی اسمبلی کے دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ہی ووٹ پول کرینگے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلےہی اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کرچکا ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسیر ارکان کو دو مارچ کی رات پارلیمنٹ لاجزلایاجائےگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں