تازہ ترین

شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہباز-شریف-کی-لاہور-ہائیکورٹ-میں-حاضری-معافی-کی-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں حاضری معافی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس  سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کو کرونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا تاہم شہباز شریف نے حاضری معافی کی درخواست کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ مانگا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانتی مچلکوں پر دستخط کردیے ڈاکٹروں نے 3 ہفتے تک انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں میاں شہباز شریف کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں