پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ پاکستان کے بہادر بیٹوں کے لئے وہ دعا گو ہیں جو بغیر کسی غرض اور وجہ کے اپنا سب کچھ ہمارے لئے قربان کر دیتے ہیں، ﷲ تعالیٰ آخرت میں انہیں اس کا بہترین اجر دے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1258843581902618625 واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا تھا۔