ملتان: کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن شان الحق کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر کی تزین و آرائش بارے ٹاسک ملنے پر کارپوریشن نے جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا۔ عید کے ایام میں شہریوں کی تکالیف کے ازالے کیلئے کارپوریشن کے دفتر میں شکایت سیل قائم کر دیا گیا جس میں میٹرو پولیٹن افسر سید عباس سرور نقوی کوفوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ شہری- 9330331 ۔061پر شکایات درج کرواسکتے ہیں۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس بارے بات کرتے ہوئے چیف کارپوریشن افسر اقبال فرید نے بتایا کہ کمشنر کے حکم پر خراب لائٹس لگانے والے ٹھیکیداروں کی سکیورٹی ضبط کی جائے گی جبکہ خراب اور چوری شدہ لائٹس کی انکوائری بھی کروائی جائے گی۔