تازہ ترین

شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا بہت اہم : سی ٹی او

شہریوں-میں-ٹریفک-شعور-اجاگر-کرنا-بہت-اہم-:-سی-ٹی-او

ٹریفک پولیس کی ٹیم صدر میں ٹریفک آگاہی سرگرمیوں کیلئے سمندری پہنچ گئی فیصل آباد: شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی کیلئے ضلع بھر میں اقدامات کیے جارہے ہیں سٹی ٹریفک پولیس کی آگاہی ٹیم صدر ایریامیں ٹریفک آگاہی سرگرمیوں کے لیے سمندری پہنچ گئی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی پروگرامز جاری ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک افسر سردار محمد آصف خاں نے سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے آگاہی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم کے انچارج وقاص علی نے صدر ایریا میں ٹریفک آگاہی کے لیے لیکچرز کا اہتمام کیا جس کے تحت سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین سکھائے گئے اس موقع پر طلبا و طالبات کو سڑک پر پیدل چلنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی گئی اس موقع پر ایجوکیشن ٹیم نے چیف ٹریفک افسر کی ہدایت کے مطابق سکول کے اساتذہ سے بھی استدعا کی کہ وہ روزانہ کی بنیا دپر طلبا میں ٹریفک آگاہی کے متعلق لیکچر دیں تاکہ سٹوڈنٹس سڑکوں پر محفوظ رہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں