تازہ ترین

شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت

شہریوں-کو-کورونا-ایس-او-پیز-پر-سختی-سے-عمل-کی-ہدایت

فیصل آباد: حکومت پنجاب نے انسداد کورونا اقدامات کے تحت شہریوں کی صحت کے تحفظ اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوامی مقامات، دوران سفروکاروبار،سرکاری ونجی دفاتر میں فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قراردیا ہے اس سلسلے میں سرکاری ونجی سطح پر نو ماسک نو سروس پالیسی کو اپنایاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اس ضمن میں چیکنگ ٹیمیں بھی متحرک ہونگی لہذا پابندی پر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ دفاتر میں افسران وسٹاف ممبران فیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری امور کے سلسلے میں دفاتر کا رجوع کرنے والوں کو فیس ماسک کا پابند کریں تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔انہوں نے دکانداروں وکاروباری طبقہ سے کہا کہ نو ماسک نوسروس پالیسی پر من وعن عملدرآمد کیا جائے جس میں ہم سب کا تحفظ ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں