تازہ ترین

شہری کی شکایت، سب رجسٹرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس طلب

شہری-کی-شکایت،-سب-رجسٹرار،-اسسٹنٹ-ڈائریکٹر-لینڈ-ریکارڈ-ڈپٹی-کمشنر-آفس-طلب

ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر رجسٹریشن برانچ کے سب رجسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو آج اپنے آفس طلب کر لیا ہے، انہوں نے درخواست گزار کو بھی ریکارڈ سمیت ڈی سی آفس بلا لیاہے،بتایا گیا ہے کہ مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں ایک شہری نے شکایت کی کہ تمام دستاویزات کے باوجود اس کی رجسٹری پر آنے والے اعتراضات دور نہیں کئے جارہے، شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے کہ وہ آج ہی اس شکایت پر فیصلہ کریں گے جس پر سب رجسٹرار اور اے ڈی ایل آر سٹی کو آج طلب کرلیا گیا ہے، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد حمزہ سالک،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ذیشان قیصرانی اور تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر سے ایک اور شہری نے شکایت کی کہ اس نے محکمہ اوقاف میں ملازمت کے لئے درخواست دی ہے لیکن میرٹ پر ہونے کے باوجود اسے ملازمت نہیں دی جا رہی جس پر ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف سے رپورٹ کر لی ہے،انہوں نے صفائی اور محکمہ صحت کے حوالے سے شکایات پر موقع پر احکامات جاری کئے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں