اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں کیا جاتا ہے ، ہم اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ہمارے راستے میں روڑے اٹکاتے ہیں لیکن ہم نے پہلے بھی اس شہر کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی محنت کرتے رہیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گومل روڈ پارک ای سیون کے دورہ کے موقع پر کیا۔ میئر نے کہا کہ پارک کی خوبصورتی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عید پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے شہر کی صفائی کرائی گئی تھی۔ جہاں پانی کے مسائل ہیں ان کو فوری حل کیا جارہا ہے ۔