تازہ ترین

شہر قائد کے لاکھوں غریب و مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم

شہر-قائد-کے-لاکھوں-غریب-و-مستحق-افراد-میں-راشن-بیگز-تقسیم

کراچی: کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن نے جہاں دنیا بھرکے ممالک میں تباہ کاریاں پھیلائی ہیں وہاں پاکستان پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب لاتعداد خاندان کراچی سمیت ملک بھر میں معاشی طور پر متاثر ہوئے لیکن اس قدرتی آفت میں بھی پاکستان کے مخیر حضرات اپنے غریب ہم وطنوں کو نہیں بھولے اوران کی مدد کررہے ہیں، ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران رمضان کا بابرکت مہینہ بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے اس دوران مخیر حضرات ، سیاسی،مذہبی،سماجی تنظیموں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں لاتعداد راشن بیگز تقسیم کیے گئے ہیں جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مقامی فلاحی تنظیم کے رضاکار عمران الحق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ شہرکے ہر علاقے میں غریب اور مستحق خاندانوں کی امداد کا سلسلہ مخیر حضرات کی جانب سے رمضان میں بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے لیکن اس امدادی کام میں سب سے اہم چیز جودیکھنے میں آئی وہ یہ ہے کہ مخیر حضرات فلاحی اداروں کی امداد تو کرتے ہیں لیکن اب زیادہ ترمخیر حضرات اپنی مددآپ کے تحت راشن بیگز یاعیدگفٹس تیار کروا کر اپنے خاندانوں میں موجود مستحق افراد یا محلے یا پھر دیگر سفید پوش گھرانوں میں تقسیم کرنے لگے ہیں، اس کی تقسیم کھارادر، میٹھا در، اولڈ سٹی ایریا، صدر، رنچھور لائن، گارڈن ، پی آئی بی کالونی، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، ناظم آباد، نارتھ کراچی، لانڈھی، کورنگی، ملیر اور دیگر علاقوں میں کی جاتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں