تازہ ترین

شہر میں فوڈاسٹریٹ کے گرد جراثیم کش اسپرے یقینی بنانے کی ہدایت

شہر-میں-فوڈاسٹریٹ-کے-گرد-جراثیم-کش-اسپرے-یقینی-بنانے-کی-ہدایت

اسپرے مہم کو باقاعدگی سے جاری اور تمام علاقوں میں دوسرا مرحلہ شروع کیا جائیگا،وسیم اخترشہری اپنی حفاظت خودکریں، ضلع وسطی میں واٹرٹینکرزکے ذریعے اسپرے انتظامات کاجائزہ کراچی : میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں اسپرے مہم تیز کی جائے اور خصوصاً ایسے علاقے جہاں کھانے پینے کی دکانیں یا فوڈ اسٹریٹ موجود ہوں ،برنس روڈ، بوٹ بیسن، سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی، محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی، حسین آباد، یوپی موڑ فوڈ اسٹریٹ، حیدری مارکیٹ فوڈ اسٹریٹ خاص طور پر قابل ذکر ہیں کیونکہ یہاں بڑے پیمانے پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلع وسطی میں واٹر ٹینکروں کے ذریعے کئے جانے والے جراثیم کش اسپرے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، وائس چیئرمین سید شاکر علی، یوسی چیئرمین محمد فرید، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن مسعود عالم بھی موجود تھے۔ میئر نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر اور جراثیم کش اسپرے ضروری ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ میئر وسیم اختر نے کہا کہ اسپرے مہم کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا اور مرحلہ وار تمام علاقوں میں اسپرے مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ میئر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شہری اپنی حفاظت آپ جاری رکھیں اور گھر میں رہنے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔علاوہ ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران قدیر جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں