تازہ ترین

شہر میں پہلی پناہ گاہ کی تزئین کا کام آخری مراحل میں

شہر-میں-پہلی-پناہ-گاہ-کی-تزئین-کا-کام-آخری-مراحل-میں

شیلٹر ہوم میں ساڑھے تین سو مردوخواتین مسافروں کے قیام کی گنجائش ہو گی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پردیسی افراد کو عارضی قیام وطعام کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہر میں پہلی پناہ گاہ(شیلٹر ہوم) کی تکمیل وتزئین کا کام آخری مراحل میں ہے جس کا باضابطہ افتتاح عنقریب متوقع ہے ۔ضروری بنیادی سہولتوں سے آراستہ 87مرلہ اراضی پر جنرل بس سٹینڈ میں قائم شیلٹر ہوم میں ساڑھے تین سو مردوخواتین مسافروں کے قیام کی گنجائش ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)میاں آفتاب احمد،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین،ایڈمن ا فسر ریاض حسین انجم،سسٹم اینالسٹ عاصم الیاس ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے مرد وخواتین کے لئے الگ الگ کمروں وضروری بنیادی سہولتوں کو چیک کیا۔انہوں نے پناہ گاہ کے انتظام وانصرام کو چلانے اور رجسٹریشن کے لئے قائم دفاتر کا بھی دورہ کیا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں