تازہ ترین

شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :امجد شعیب

شہر-کی-خوبصورتی-کیلئے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لائینگے-:امجد-شعیب

مظفرگڑھ : ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ شہر کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنیش واہ نہر اور ملتان روڈ پر واقع گنیش واہ پل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام بھی موجود تھے .انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہر کے تمام چوکوں،سڑکوں اور چوراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے . انہوں نے کہا کہ پہلے سے بنائے گئے گرین بیلٹس کا خیال رکھا جائے اور انھیں مزید بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس اور سڑکوں کے کنارے لگائے پودوں کی حفاظت کی جائے . انہوں نے کارپوریشن حکام کو حکم دیا کہ شہر کے وسط سے گزرنے والی گنیش واہ کینال کی صفائی کی جائے اور ملتان روڈ پر گنیش واہ پل کی بیوٹیفکیشن کا پلان مرتب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم کی بحالی کا کام جاری رہے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں