ملتان: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے باوزرز اور ورک فورس فلائی اوورز کی دھلائی میں مصروف ہیں،فلائی اوورز کی دھلائی کے لئے تین خصوصی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ روز چوک کمہاراں والا اور رشید آباد چوک کی واشنگ مکمل کر لی گئی ہے،کچہری، نشتر اور گیلانی فلائی اوورز ڈبل پھاٹک کی دھلائی جاری ہے، فلائی اوورز کی دیواروں کی صفائی بھی کی جارہی ہے،تمام ڈی ایم اوز اور سیکٹر انچارچ فلائی اوورز کی دھلائی کی مانیٹرنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے مختلف فلائی اوورز کی دھلائی کا معائنہ کیا، علاوہ ازیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قاسم بیلہ میں بھی خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے،50 رکنی ورکرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ صفائی میں مصروف رہا۔