تازہ ترین

شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی،اعلیٰ پولیس افسروں کی شرکت

شہید-کانسٹیبل-کی-بیٹی-کی-شادی،اعلیٰ-پولیس-افسروں-کی-شرکت

شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں اعلیٰ پولیس افسروں کی شرکت، شادی کے تمام اخراجات محکمہ پولیس نے ادا کئے ۔ فیصل آباد : شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں اعلیٰ پولیس افسروں کی شرکت، شادی کے تمام اخراجات محکمہ پولیس نے ادا کئے ۔ تفصیل کے مطابق رسالہ نمبر 12 کا رہائشی ایلیٹ فورس کا پولیس کانسٹیبل رحم الٰہی 2007میں ایک کورس کے دوران بیدیاں سنٹر میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے جن کی گزشتہ روز بیٹی کی شادی کے موقع پر سی پی او کیپٹن (ر) سہیل احمدچودھری کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا بخاری نے انچارج ویلفیئر اے ایس آئی محمد رمضان اور لیڈی کانسٹیبلز کے ہمراہ شرکت کی اور 50 ہزار روپے سی پی او کی جانب سے 10 ہزار روپے اپنی جانب سے سلامی دی جبکہ شادی کے تمام دیگر اخراجات محکمہ پولیس نے ادا کئے ۔ اس موقع پر سی پی او کی جانب سے بھجوایا گیا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ شہید کی بیٹی کو رخصت کیا گی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں