پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا گرجا کالونی ،دوسہرہ گراؤنڈ اور امام بارگاہ پارک کادورہ شیخوپورہ: تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمور خالد ، جنرل سیکرٹری جہانزیب حبیب ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز گرجا کالونی ،دوسہرہ گراؤنڈ اور امام بارگاہ پارک کا دورہ کیا جہاں ان کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے ہیوی مشینری کی مدد سے صفائی آپریشن کیا،بالخصوص امام بارگاہ چوک سے ملحقہ پارک میں صفائی کرکے وہاں مردوخواتین کی سیر وتفریح انتظام کردیا گیا،اس موقع پر سید رضا حسین بابر شاہ ،سید حسن عباس،رانا سجاد حیدر اور دیگر رہنما بھی موجودتھے ، معززین علاقہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے میاں تیمور خالد نے کہاصوبائی وزیر میاں خالد محمود کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو بہتر بنانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے اس میں اولین ترجیح شہر کے تفریحی پارکس کی اپ گریڈیشن ہے تاکہ شہری صبح وشام سیر وتفریح سے محظوظ ہوسکیں ۔