تازہ ترین

شیخوپورہ:اہم شخصیات،سابق چیئرمینز پی ٹی آئی میں شامل

شیخوپورہ:اہم-شخصیات،سابق-چیئرمینز-پی-ٹی-آئی-میں-شامل

سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا گیا شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری اور سینئرنائب صدر عامر گجر سے تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمداسحق کی قیادت میں تحصیل صفدرآباد سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور اس موقع پر تحصیل صفدرآباد کے علاقوں رتی ٹبی، ڈھاباں خورد، صفدرآباد سمیت دیگر علاقوں کی اہم شخصیات اور سابق یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری ، عامر گجر نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ، 35 سالہ سیاسی پارٹنر شپ کو توڑا گیا ہے ، اسی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ، مشکل وقت گزر چکا اب عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کاعمل شروع ہوگا ۔تحصیل صفدرآباد کی اہم شخصیات کی شمولیت سے پارٹی مضبوط اور مربوط ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں