تازہ ترین

شیخ رشید سے راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

شیخ-رشید-سے-راولپنڈی-ریسٹورنٹ-ایسوسی-ایشن-کے-وفد-کی-ملاقات

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور کورونا کے باعث اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،وفد میں ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ وحید، صدر سائیں اعجاز ملک ، جنرل سیکرٹری محمد فاروق چودھری، نائب صدر شیخ محمد منیر ، ایگزیکٹو ممبرز میاں ہما صادق اور سلیم رضا شامل تھے ۔ وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ہر پندرہ دن بعد ہوٹل ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط غیرمناسب ہے ،ہزاروں روپے کا ٹیسٹ بار بار کروانا معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے میں بہتری کے لیے حکام سے بات کریں گے جبکہ ریسٹورنٹ کے گیس ٹیرف میں تندور کے ٹیرف کی طرح کمی کے ریلیف کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ ریسٹورنٹس کے ملازمین کی سوشل سکیورٹی کے ادارے سے امداد اور کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے پالیسی جلد وضع کروائی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں