تازہ ترین

صاحبزادہ پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری والد کے پہلو میں سپرد خاک

صاحبزادہ-پیر-سید-ہدایت-رسول-شاہ-قادری-والد-کے-پہلو-میں-سپرد-خاک

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر ،سربراہ تنظیمات اہلسنّت ،مجاہد ختم نبوت ، پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کو جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں ان کے والد پیرسید زاہدعلی شاہ صاحب کے پہلوں میں دفن کردیاگیا فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر ،سربراہ تنظیمات اہلسنّت ،مجاہد ختم نبوت ، پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کو جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں ان کے والد پیرسید زاہدعلی شاہ صاحب کے پہلوں میں دفن کردیاگیا۔ان کی نمازجنازہ مرکزی صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، انجینئرمحمدرفیق نجم،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضا،ایم این اے شیخ خرم شہزاد،ایم پی اے شکیل شاہد،حاجی اکرم انصاری،چوہدری اعجاز ورک ،ناصر نقشبندی ،آصف رضا قادری ،خواجہ شاہد حمید ،شیخ افضل ،مفتی مسعود احمد ،چودھر ی بشارت جسپال،مفتی عبدالقیوم ہزاروی،ملک غلام مصطفی،پیرغلام مصطفی گجر، بابر چوہدری، علامہ ریاض کھرل،فرحان عزیز، حاجی امین القادری، رانارب نواز، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، منیر نورانی، علامہ افضل قادری ودیگر سی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں