تازہ ترین

صادق آباد، بجلی کاپول گرکر کرنٹ لگنےسے 2 بچے چل بسے

صادق-آباد،-بجلی-کاپول-گرکر-کرنٹ-لگنےسے-2-بچے-چل-بسے

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بارش کے باعث بجلی کا پول گرکر کرنٹ لگنے سے گلی میں کھیلتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ صادق آباد کے علاقے عوامی کالونی میں پیش آیا ہے جہاں پر بارش اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا پول گرگیا جس کی زد میں آ کر گلی میں کھیلتے ہوئے 2 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تاہم واقع کے بعد جاں بحق بچوں کے ورثاء نے لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بار بار واپڈا کو اطلاعات کی ہیں کہ لٹکی تاریں اور بوسیدہ حال کھمبے لوگوں کےلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں جبکہ بار بار اطلاع کے باوجود واپڈا کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی۔ گزشتہ روز بھی ہائی وولٹیج کی تار 8 سالہ بچے پر آگری تھی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔ اب تک 24 گھنٹوں کے دوران بجلی کے ناقص نظام کے باعث 3 بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں