تازہ ترین

صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب

صادق-سنجرانی-دوسری-مرتبہ-چیئرمین-سینیٹ-منتخب

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ صادق سنجرانی کے مد مقابل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے۔۔ ووٹ حاصل کیے۔ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہوگئے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے بطور پریزائیڈنگ افسر سینیٹ اجلاس کی صدرات کی۔ پریزائیڈنگ افسر نے 5 بجے کے بعد ایک منٹ کے لیے جماعت اسلامی کے واحد سینیٹر مشتاق احمد کے لیے مزید ایک منٹ کی مہلت دی لیکن وہ ووٹ ڈالنے کے لیے اعوان میں نہیں آئے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔ اس سے قبل سینیٹ کے طلب کردہ اجلاس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ مظفر شاہ نو منتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیا۔حلف کے بعد اجلاس جمعہ نماز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں