تازہ ترین

صارفین کیلئے اچھی خبر: فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی

صارفین-کیلئے-اچھی-خبر-فیول-ایڈجسٹمنٹ-کے-تحت-بجلی-کی-قیمتوں-میں-کمی

اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 88 پیسے سستی کردی گئی۔

نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک ماہ کیلئے 88 پیسے سستی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر میں ملے گا۔

دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 33 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 33 پیسے مہنگی کرنے کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا، ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر تا فروری ہوگا، ہر ماہ 33 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے گی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سے ڈسکوز کے صارفین کو ساڑھے 8 ارب روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں