تازہ ترین

صاف پانی کا بڑامنصوبہ نظرانداز،2برس میں‌کوئی پیشرفت نہ ہوئی

صاف-پانی-کا-بڑامنصوبہ-نظرانداز،2برس-میں‌کوئی-پیشرفت-نہ-ہوئی

لاہور: پنجاب حکومت اور واسا نے لاہور کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحات سے نکال دیا، واسا کی جانب سے شہر کو صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ڈراپ ہوگیا، منصوبہ بجٹ میں شامل ہونے کے باوجود 2 برس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق واسا نے بلیو ڈراپ پراجیکٹ کے نام سے منصوبہ بنایاجس کے واسا ہیڈ آفس میں علیحدہ دفاتر پرلاکھوں روپے خرچ کئے گئے اور افسروں کو خصوصی طور پر پراجیکٹ سے متعلق ڈیوٹیاں بھی تفویض کر دی گئیں مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا گیا ۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سکیم نمبر 5637 کے مطابق واسا نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور 20 علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا پلان تیار کیا تھا،اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بجٹ پاس ہوا مگربجٹ خرچ ہوااور نہ ہی لوگوں کو صاف پانی مل سکا تاہم منصوبے کو پس پشت ڈال دیا گیا ۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے اس منصوبے پر چائنیز فرم نے بغیر مانگے واسا کو پروپوزل دیا ہے کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے ۔ اب یہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں ہے تاہم مستقبل میں یہ منصوبہ پی پی پی موڈ سے مکمل کیا جائیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں