پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی اداؤں نے انسٹا گرام پر دھوم مچا دی ہے۔ ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر بلیک تھیم میں خوبصورت فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کیا ہے۔ صبا قمر کے اس فوٹو شوٹ کو مداحوں کی جانب سے پذیرائی بخشی جا رہی ہے اور لوگ ان کے اس منفرد انداز کو بہت سراہ رہے ہیں۔ ایک تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ ’تکلیف عورت کو جنگجو بنا دیتی ہے‘۔ ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دی ’محبت میں کھوئی ہوئی‘۔ سیاہ لباس میں ملبوس صبا قمر نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن دی ’بے خوف‘۔