میڈیا حکو متی فیصلوں بارے عوام کو آگاہ کرے ، پشاور پر یس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کا مثبت تشخص اُجاگر کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر ر ہے ہیں ، صحافی برادری حکومت کے ملکی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرے ۔ پارلیمنٹ کو صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کا مکمل ادراک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پشاورپریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے پانچ رکنی وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں صحافی براد ری کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سپیکر نے کہا کہ کمزور معیشت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا ہے جس کی وجہ سے صحافی برادری کو مشکلات کا سامنا ہے ، موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ۔