تازہ ترین

صحافی ثنا بُچہ نے وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خفیہ معلومات پبلک کردیں۔ ذمہ دار کون؟

صحافی-ثنا-بُچہ-نے-وزیراعظم-کے-دورہ-کراچی-کی-خفیہ-معلومات-پبلک-کردیں۔-ذمہ-دار-کون؟

معروف صحافی و تجزیہ کار ثنا بُچہ نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے دورہ کراچی کی تمام ترمعلومات اور ملاقاتوں حتیٰ کہ کھانے پینے کا کا شیڈول بھی پبلک کر دیا۔ انہوں نے یہ تمام تر معلومات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور ساتھ میں طنز کیا کہ شیڈول میں عقیل کریم ڈھیڈی کو ڈیڈی لکھا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی حساس معلومات پبلک کرنے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے  اس شیڈول میں یہاں تک درج ہے کہ وزیراعظم کہاں سے کہاں تک بذریعہ سڑک سفر کریں گے اور کہاں سے ہوائی سفر کا آغاز کریں گے۔ https://twitter.com/sanabucha/status/1272967308139532288 اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ ایسی معلومات شیئر کرنے سے وزیراعظم کی جان کو خطرے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ سوال بنتا ہے کہ آخر کس نے یہ حساس ترین معلومات لیک کیں؟ اس معلومات کو لیک کرنے والے کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟ مستقبل میں ایسی غلطی سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ سیکیورٹی رسک سے متعلق ماضی میں ہوئی ایسی غلطیوں پر کیا ماضی میں بھی کوئی کارروائی کی گئی ہے؟ کون جانتا ہے کہ وزیراعظم کے اردگرد بیٹھے کتنے افراد اندرونی معلومات باہر لیک کرتے رہتے ہیں۔ آخر ان لوگوں میں یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ یہ ایسی حساس معلومات آگے پہنچانے میں ذرالمحہ ضائع نہیں کرتے۔ ایسے افراد کی وجہ سے سیکیورٹی کو جو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ان کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ اور ان سب سوالات کے بعد کیا کوئی ان کا جواب دینا بھی پسند کرے گا؟

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں