ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی سپیشل طالبعلموں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ملتان: زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے پہلی مرتبہ یونیورسٹی کے سپیشل طالب علموں اور ملازمین کے اعزاز میں آئی ایم ایس کے ایگزیکٹو ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحت مند لوگ مقروض ہوتے ہیں ان تمام لوگوں کے جن کو پیدائشی طور پر یا حادثاتی طور پر کسی عضو یا حس سے محروم ہونا پڑتا ہے ۔ اس وقت متوازن معاشرے اپنی توجہ اور محبت سے ان طالب علموں اور ملازموں کے دست بازو ، ا ٓنکھیں اور کان بن جاتے ہیں۔ انہوں نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تمام معذور افراد کے لیے ایک مخصو ص فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیااور بصارت سے محروم طلبا کو امتحانات لیپ ٹاپ کے ذریعے دینے کی اجازت پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ وائس چانسلر نے تقریب میں موجود معذور افراد کے لیے مقرر کردہ سفیر شعبہ آئی ایم ایس کی اسسٹنٹ پروفیسر سیرت فاطمہ سے معذور افراد سے منسلک تمام مسائل کو دیکھنے اور ان کے حل تجویز کرنے کی ہدایات دیں۔