بیماریوں سے نجات کیلئے جہادکی ضرورت ہے، حکومت خط غربت سے نیچے تمام شہریوں کوصحت سہولت کارڈکے ذریعے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ڈاکٹرظفر مرزا کراچی: وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کا شعبہ بدترین بحران سے دوچارہے، صحت کے شعبے میں ایمرجنسی لگانے اور اس وقت پاکستان میں بیماریوں سے نجات کے لئے جہادکی ضرورت ہے ، صحت کے شعبے میں وزیراعظم عمران خان اورڈاکٹرعبدالباری خان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے زیراہتمام ’’آئی کون 2020 کانفرنس‘‘کے اختتامی روزخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر عبدالباری خان، پروفیسرشیمول اشرف، عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹرمیلیسیلی سمیت پاکستان بھرسے آئے ہوئے ماہرین صحت موجود تھے ۔ وفاقی مشیر صحت ڈاکٹرظفرمرزاکاکہناتھاکہ اگرچہ پاکستان کے ہرشہری کوہیلتھ انشورنس کی ضرورت ہے لیکن اس وقت ان کی حکومت خط غربت سے نیچے تمام شہریوں کوصحت سہولت کارڈکے ذریعے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ حکومت نے نہ صرف تمام معذوروں بلکہ خواجہ سراؤں سمیت مختلف غریب اورنادار طبقے کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔