بیس کروڑ مسلمانوں کو غیر ملکی کہہ کر پکارنا ایک شیطانی مہم کا حصہ ہے ،سردار مسعود خان اسلام آباد : آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارت کی انتہا پسند حکومت کی طرف سے ہندو توا نظریہ کے تحت بھارت کے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیس کروڑ مسلمانوں کو غیر ملکی کہہ کر پکارنا ، اُنہیں بھارت کے لئے خطرناک قرار دینا اور مسلمانوں کو کورونا کی وبا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دینا ایک شیطانی مہم کا حصہ ہے ، بھارت میں اسلامو فوبیا جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمانو ں کے خلاف نفرت کی ایک وبا کی طرح پھیلایا جا رہا ہے ۔