تازہ ترین

صدر مملکت کا میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر افسوس

صدر-مملکت-کا-میر-جاوید-رحمٰن-کے-انتقال-پر-افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن کےانتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم میر جاوید رحمٰن کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم میر جاوید رحمٰن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن کی صحافت کے شعبے میں نا قابل فراموش خدمات ہیں۔ واضح رہے کہ میر جاوید رحمٰن کراچی کے اسپتال میں کچھ روز سے زیرِعلاج تھے، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمٰن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا کینسر لاحق تھا۔ میر جاوید رحمٰن اسپتال میں دورانِ علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا اور آج میر جاوید رحمٰن رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں