صدر مملکت عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔سکندر سلطان راجہ کے بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، سکندر سلطان راجہ 5 سال کے لئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ممبران تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔وزارت پارلیمانی امور نےممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان سے رکن ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلیے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا جبکہ چیف جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے