صدف کنول کا اپنی شادی کے پلان سے متعلق پرانا کلپ وائرل https://www.instagram.com/p/CA8jbo6l3pC/?utm_source=ig_web_copy_link آج کل صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی سوشل میڈیا پر زیربحث ہے، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو بعض نے تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ تک کہہ دیا کہ صدف کنول نے اپنی سہیل سائرہ یوسف کی پہلے طلاق دلوائی اور اسکے شوہر سے شادی کرلی۔ صدف کنول کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے پلان بتارہی ہیں کہ وہ کب شادی کریں گی اور کس سے شادی کریں گی۔۔ یہ کلپ چند ماہ پرانا ہے۔۔ ٹی وی اینکر نے صدف کنول سے سوال کیا کہ وہ کب شادی کریں گی جس پر صدف کنول نے کہا کہ پہلے وہ ماڈلنگ کریں گی، پھر اداکاری کریں گی اور پھر کسی خوبصورت سے مرد سے شادی کرلیں گی اور بچے پیدا کروں گی جس پر اینکر نے کہا کہ وہ اس کام میں بہت تیز ہے ، خاص طور پر آخر والے کام میں اینکر نے پھر پوچھا کہ آپکی شادی کب ہوگی جس پر صدف کنول نے کہا کہ جب میں 29 یا 30 سال کی ہوجاؤں گی تو شادی کرلوں گی اینکر نے ایک اور سوال کیا کہ اگر کوئی امیر آدمی آپکو شادی کی پیشکش کرے تو آپ شادی کرلیں گی جس پر صدف کنول نے کہا کہ اگر وہ مجھ سے پیار کرتا ہو تو کرلوں گی ۔۔ صدف کنول نے کہا کہ امیر کیا؟ پیسے تو کتوں کے پاس بھی ہوتے ہیں جس پر اینکر نے پوچھا کہ کتوں کے پاس بھی پیسے ہوتے ہیں ؟ جس پر صدف کنول نے کہا کہ وہ مشہور محاورہ ہے کہ پیسے تو انکے پاس بھی ہوتے ہیں۔ اس پر اینکر نے کہا کہ اصل محاورہ یہ ہے کہ پیسے تو کنجروں کے پاس بھی ہوتے ہیں۔